خواب میں قربانی کرنا: خوشخبری اور بلاؤں سے نجات

قربانی کا خواب دیکھنا اللہ کی رضا، بڑے خطرے سے نجات اور دلی مراد پوری ہونے کی قوی دلیل ہے۔

حضرت ابن سیرینؒ کی تشریح

اگر کوئی دیکھے کہ وہ اللہ کی راہ میں قربانی کر رہا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ اسے ہر قسم کے دکھ اور پریشانی سے آزادی ملے گی۔ اگر غلام دیکھے تو آزاد ہوگا، اگر مقروض دیکھے تو قرض ادا ہوگا، اور اگر بیمار دیکھے تو شفا پائے گا۔ قربانی کا گوشت تقسیم کرنا مال و دولت میں برکت اور لوگوں میں ہردلعزیزی کی نشانی ہے۔

امام جعفر صادقؒ کے مطابق

قربانی دیکھنا پانچ باتوں پر ہے: خوف سے امن، مراد پانا، خیر و برکت، قحط سے نجات اور خوشحالی۔