← Back
خواب میں قران پڑھنےکی تعبیر

حضرت ابن سیرینؒ کے مطابق

اگر کوئی دیکھے کہ وہ قرآن پاک کی رحمت والی آیات پڑھ رہا ہے، تو اللہ اسے خوشی اور برکت عطا فرمائے گا اور اس کے کاموں میں آسانی پیدا ہوگی۔ اگر عذاب والی آیات پڑھے، تو یہ توبہ کی طرف اشارہ ہے تاکہ وہ گناہوں سے بچ سکے۔ قرآن کی تلاوت کرنا علم اور حکمت پانے کی دلیل ہے۔

حضرت جعفر صادقؒ کے مطابق

خواب میں قرآن پڑھنا چار وجہ پر ہے: اول سلامتی، دوم مال و دولت، سوم دشمن پر فتح، چہارم ہدایت اور علم۔