خواب میں استغفار کرنا یا "استغفراللہ" پڑھنا بہت ہی مبارک عمل ہے۔ یہ گناہوں کی معافی، غموں سے نجات اور مال و اولاد میں برکت کی دلیل ہے۔ اگر کوئی گنہگار دیکھے کہ وہ استغفار کر رہا ہے، تو اسے سچی توبہ کی توفیق ملے گی۔
اگر دیکھے کہ وہ نماز کے بعد استغفار کر رہا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی دعا قبول ہو چکی ہے۔ یہ خواب لمبی عمر اور آخری وقت میں کلمہ نصیب ہونے کی بھی خوشخبری ہے۔