خواب میں آنکھ دیکھنا انسان کی بصیرت اور دین ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی آنکھیں بہت خوبصورت اور روشن ہیں، تو یہ دین میں مضبوطی اور ہدایت کی دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ وہ اندھا ہو گیا ہے، تو یہ گمراہی یا اولاد کے دکھ کی نشانی ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ میں سوجن ہے، تو یہ کسی قریبی عزیز سے جدائی کا اشارہ ہے۔
اگر دیکھے کہ اس کے ماتھے پر ایک اور آنکھ ہے، تو یہ اس کے دین میں کسی خرابی یا پوشیدہ مال کی طرف اشارہ ہے۔ آنکھ میں سرمہ ڈالنا دین کی اصلاح اور زینت کی علامت ہے۔